اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,439FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پاکستانی گلوکارہ حدیقہ سیلاب سے متاثر گاؤں تعمیر کرانے کیلئے پر عزم

معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے سیلاب سے متاثر صوبہ بلوچستان کے چند گاؤں کی دوبارہ تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں بھی فلاحی کام جاری رکھیں گی۔اداکارہ نے وسیلہ راہ کے نام سے امدادی مہم شروع کر رکھی ہے۔حدیقہ کیانی ان چند شوبز شخصیات میں سے ایک ہیں، جنہوں نے سیلاب کے فوری بعد امدادی کاموں کا آغاز کردیا تھا اور انہوں نے ‘وسلیہ راہ’ نامی امدادی مہم شروع کی تھی۔

گلوکارہ و اداکارہ کی جانب سے بلوچستان بھجوائے گئے امدادی سامان کے بعد حال ہی میں انہوں نے خود بھی وہاں کا دورہ کیا اور وہ وہاں خواتین سے بھی ملیں۔انہوں نے بلوچستان میں سیلاب متاثرہ خواتین سے ملاقات کی ایک مختصر ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سیلاب سے تباہ ہونے والے چند گائوں کی دوبارہ تعمیر کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔