اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,689FansLike
9,974FollowersFollow
559,400FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف ،اب صارفین پریشان نہ ہوں گے

واٹس ایپ نے اپنے آئی فون صارفین کے لیے بھی اب حذف کیا گیا میسج دوبارہ واپس لانے کا فیچر متعارف کرا دیا۔واٹس ایپ کے نئے فیچرز اور تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ایپ کا اپ ڈیٹ ورژن استعمال کرنے والے تمام آئی فون صارفین استعمال کر سکیں گے۔ اس فیچر کے تحت اگر آپ نے مذکورہ میسج ڈیلیٹ فار می کر دیا تو اچانک آپ کی اسکرین پر ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگا جس میں ان ڈو (فیصلہ منسوخ کرنا) لکھا نظر آئے گا، اس پر کلک کرنے سے میسج دوبارہ اسکرین پر آجائے گا اور آپ اسےڈیلیٹ فار ایوری ون کر سکیں گے

اس سے قبل یہ فیچر چند مخصوص اینڈرائیڈ صارفین کے لیے تجرباتی طور پر متعارف کرایا گیا تھا تاہم اب آئی فون کے وہ صارفین جو واٹس ایپ کا 22.19.75 ورژن استعمال کر رہے ہیں وہ اس سے مستفید ہو سکیں گے۔