اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نیلم جہلم پراجیکٹ :پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت ایک بار پھر پن بجلی منصوبے کے بارے میں جھوٹی اور بے بنیاد رپورٹس کا چرچا کر رہا ہے۔پاکستان نے اس بھارتی پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا کہ چینی انجینئرز اور عملے نے 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی مرمت ترک کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ میں ایک خرابی کا پتا چلا ہے اور فی الحال اس کے تدارک کا کام جاری ہے جس کے لیے متعلقہ ادارے، چین کے گیزوبا گروپ سے رابطہ کیا گیا ہے۔گروپ پہلے ہی سائٹ پر مکمل متحرک ہو چکا ہے اور اس وقت کام بغیر کسی رکاوٹ کے آسانی سے جاری ہے جبکہ 2023 میں منصوبے کی تکمیل متوقع ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پروجیکٹ پر کام روکنے یا ترک کرنے نام نہاد رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔