اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

838,076FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

خبردار ،کرکٹ گراؤنڈ کرائے پر نہیں دیے جاسکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد کے کرکٹ گراؤنڈز کی نیلامی پر ہائیکورٹ نے حکم دیتے ہوئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو گراؤنڈز کرائے پر دینے سے روک دیا۔قبل ازیں میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے گراؤنڈز کرائے پر دینے کا منصوبہ بنایا تھا جس سے شہریوں کی مفت کرکٹ کھیلنے کی سہولت ختم ہوجاتی اور انہیں کرایہ دینا پڑتا۔وکیل قاضی عادل نے موقف اپنایا کہ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کے پاس گراؤنڈز آؤٹ سورس کرنے کا اختیار نہیں، کرکٹ گراؤنڈز آؤٹ سورس کرنے سے شہریوں کو پیسے دے کر کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملتی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے کرکٹ گراؤنڈز کرائے پر دینے پر سابق چیئرمین ایم سی آئی سردار مہتاب کی درخواست پر بھی حکم امتناع جاری کردیا۔