ہندو مذہب میں مانا جاتا ہے کہ جو شخص مانگلک ہوگا اس کا جیون ساتھی شادی کے چند عرصے بعد چل بسے گا، اسی لیے برے شگون سے بچنے کی خاطر اس شخص کی پہلے درخت یا کسی جانور سے شادی کرادی جاتی ہے۔بالی وڈ کی مقبول جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی انڈسٹری کی ان شادیوں میں سے ایک تھی جسے بھارتی میڈیا سمیت انٹرنیشنل میڈیا پر بھی کافی پذیرائی ملی۔2007 میں ہونے والی شادی کو کچھ اس وجہ سے بھی ضرورت سے زیادہ شہرت حاصل ہوئی کہ اُس وقت اداکار جوڑوں کی تعداد کچھ زیادہ نہیں تھی، اور ایشوریا اس وقت اپنے کیرئیر کی بلندیوں پر تھیں، تاہم ابھیشک اور ایشوریا رائے کی شادی پر یہ افواہ خوب گردش کرتی رہی کہ اداکارہ کی کنڈلی ابھیشیک کی کنڈلی سے مل نہیں رہی اور ایشوریامانگلک ہیں جس کی وجہ سے ان کی شادی پہلے درخت سے کروائی جائے گی اور پھر ابھیشیک سے ہوگی۔
تازہ ترین