اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

70 سال قبل ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی باقیات چین کو واپس مل گئیں

1950 میں بیجنگ نے کورین علاقے میں ڈھائی لاکھ فوجی بھیجے تھے تاکہ اس وقت کے اتحادی شمالی کوریا کو جنگ میں مدد کی جاسکے۔شمالی کوریا کے خلاف جنوبی کوریا، امریکا اور دیگر ممالک صف آرا تھے۔اس جنگ میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد چینی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔آج ہونے والی تقریب میں کل 88 فوجیوں کی باقیات چین کے حوالے کی گئیں۔قبل ازیں 2014 سے 2021 تک 825 چینی اہلکاروں کی باقیات جنوبی کوریا واپس کرچکا ہے۔چین کا فوجی طیارہ جنوبی کوریا کے انچیون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا۔جنوبی کوریا کے 9 فوجی اہلکاروں نے 9 لکڑی کے ڈبے چینی اہلکاروں کو حوالے کیے۔ان ڈبوں میں 70 سال قبل کورین جنگ کے دوران مرنے والے چینی فوجیوں کی باقیات تھیں جنہیں وصول کرنے کے لیے سیئول میں تعینات چینی سفیر خود موجود تھے۔