اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف جماعت اسلامی نے شریعت عدالت میں پٹیشن دائرکر دی

اسلام آ باد ( نیوز ڈیسک ) جماعت اسلامی نے خراجہ سراؤں یا ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 کے خلاف وفاقی شرعی عدالت سے رجوع کرلیا۔ پٹیشن جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کی جانب سے طرف سے دائر کی گئی۔ عمران شفیق ایڈوکیٹ کیس کی پیروی کریں گے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ سرا یا ٹرانس جینڈر کا موجودہ قانون اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ اس سے ہم جنس پرستی کو فروغ ملے گا،

ٹرانس جینڈر کے حقوق کی آڑ میں اس قانون کا غلط استعمال ہورہا ہے ، جبکہ حقیقی ٹرانس جینڈرز کو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔یہ قانون ملک کی نظریاتی سرحدوں پر حملہ آور اور ہم جنس پرستی کے مکرو ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔