اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ملکہ الزبتھ کاکفن چھونے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار

لندن(آن لائن ) آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا کفن تھامنےکی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 10بجے ویسٹ منسٹر ہال میں پیش آیا۔

اس گرفتاری سے کچھ ہی دیر پہلے برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس اپنی بہن این اور بھائیوں اینڈریو اور ایڈورڈ کےساتھ ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے یہاں آئے تھے اور دس منٹ تک موجود رہے تھے۔دیدار کے یہ لمحات 30 سیکنڈ کے التوا سے نشر کرنے والے برطانوی ٹی وی کو 15 منٹ تک دیگر مناظر دکھانا پڑے۔ گرفتاری کے بعد آنجہانی ملکہ کے تابوت کے دیدار کا سلسلہ بحال کر دیا گیا۔