اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,934FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات، پاکستان کے وزیر اعظم شہبازشریف ،جوبائیڈن سمیت دیگرسربراہان مملکت کی شرکت

لندن(آن لائن ) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا آغاز ہوگیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی نمائندگی کی اور شہزادہ چارلس سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے شاہی خاندان کی جانب سے غیر معمولی سیلاب کے تناظر میں اظہار ہمدردی اور مدد پر برطانوی بادشاہ کا شکریہ بھی ادا کیا،

مدد کی اپیل اور برطانوی حکومت اور عوام دونوں کی طرف سے ردعمل کو پاکستان میں بے حد سراہا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات شروع ہو چکی ہیں، ملکہ کے تابوت کو کوئن کمپنی کے جوانوں کا گروپ نیوی گن کیرج لے کر رکھا گیا ہے ۔ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے پر کنگ چارلس سوئم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دولت مشترکہ ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی والدہ کی میراث کو آگے بڑھائیں گے،

پاکستان کے عوام نے ملکہ برطانیہ کا بہت احترام کیا اور جلد از جلد پاکستان میں ان کے استقبال کے منتظر تھے۔رات ساڑھے 11 بجے ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین کی رسم ہو گی، ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے پہلو میں ونڈسر قلعہ میں کی جائے گی۔