اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پھر سے جوان ہو نے پر مداحوں کے شگفتہ اعجاز کے بارے میں دلچسپ تبصرے

کراچی ( آن لائن ) اداکارہ شگفتہ اعجاز کی ان تصاویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ ان تصاویر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ 4 بیٹیوں کی 51 سالہ والدہ اور اداکارہ اس میں کسی 25 سالہ نوجوان لڑکی جیسی دکھائی دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ورسٹائل اداکارہ شگفتہ اعجاز کی چند حیران کر دینے والی ٹرانسفارمیشن کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں دیکھ کر مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

ان تصاویر میں اداکارہ نے بولڈ انداز اپنایا ہوا ہے جس میں انہیں سفید شرٹ اور پینٹ جبکہ دوسری تصاویر میں آسمانی ڈینم شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین اداکارہ کی ناقابل یقین تبدیلی پر ان کے اسٹائلٹ عاقف الیاس کو خوب سراہ رہے ہیں۔