شہر میں جن جگہوں پر کچرا ہے وہاں پر شہریوں نے 118 اور کے الیکٹرک کے شکایتی مراکز پر کال کر کے شکایات درج کرانا شروع کر دی ہیں اور احتجاجاً کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں کچرا ڈالنے کی مہم شروع کر دی ہے۔سوشل میڈیا پر یہ مہم زور پکڑ رہی ہے کہ اگر کے الیکٹرک شہری حکومت سے ٹیکس وصول کرتی ہے، اگر کے ایم سی گھروں، گلیوں اور محلوں سے کچرا اٹھانے نہ آئے تو شہری اس کوڑا کرکٹ کو آس پاس سے گزرنے والی کے الیکٹرک کی گاڑی میں ڈال دیں، اگر گاڑی نہ ملے تو گلی کا سارا کوڑا اٹھا کر قریبی کے الیکٹرک سینٹر کے باہر چھوڑ دیں کیونکہ اب اگر کے ایم سی کا بل کے الیکٹرک وصول کرے گا تو کچرا بھی کے الیکٹرک کے ذریعے ہی جانا چاہیے۔
ایسے میں کراچی کے ایک علاقے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کے الیکٹرک کی گاڑی اس علاقے میں پہنچتی ہے جہاں کچرا بھرا ہوا نظر آتا ہے۔ایک شہری کچرے کے ڈھیر سے کچرا اٹھا کر کچرے کے ٹرک میں ڈالنے لگا۔ اسی دوران کے الیکٹرک کی گاڑی کا انچارج شخص نیچے اتر کر شہری سے بات کرتا ہے لیکن شہر کا کچرا ٹرک بھرتا رہتا ہے۔