اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سابق کرکٹر معین خان کا بابر اعظم کو ون ڈائون پوزیشن پر کھیلنے کا مشورہ

کراچی(آن لائن ) ایشیا کپ کے دوران کپتان بابراعظم بری طرح ناکام ثابت ہوئے، ایونٹ کے دوران ہی یہ مشورے سامنے آنے لگے تھے کہ رضوان اور بابر کو اپنی اوپننگ جوڑی توڑنا پڑے گی، اب اس حوالے سے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے بھی کھل کر وضاحت کردی ہے، انھوں نے ورلڈ کپ میں رضوان اور فخرزمان سے اوپننگ کا مشورہ دیا ہے۔ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اوپننگ جوڑی کیلیے لیفٹ اور رائٹ آرم کمبی نیشن کافی اہم ہوتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں اوپننگ بیٹرز کیلیے لیفٹ اور رائٹ آرم کمبی نیشن کافی مہلک ہوتا ہے، اس سے نئی گیند کے بولرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کیلیے لائن و لینتھ برقرار رکھنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے، آپ چانس تو لے سکتے ہیں، اگر آپ چانس ہی نہیں لینا چاہتے تو پھر آپ بھول جائیں کہ کبھی اچھی انٹرنیشنل ٹیم بن پائیں گے، میں ہمیشہ ہی یہ کہتا ہوں کہ کبھی بھی کسی کا مقصد غلط نہیں ہوتا، جو بھی ٹیم بناتا ہے وہ ہارنے کیلیے نہیں بناتا۔