اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,934FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ن لیگ کی کامیابیوں نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپادیا،مریم نواز

لاہور(آن لائن ) نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کو جوسفارتی کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپادیا ہے۔

سماجی رابطی کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ فتنہ خان کی وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے بے تکی باتیں تڑپنے کا پتا دے رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کو مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں، حسد کی آگ میں جلنا ان کا مقدر ہے۔اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کیلئے سزا ہے کہ نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، نواز شریف کے مخالفین نے انکے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی۔