اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

سیلاب زدہ علاقوں کے پاکستانی کسانوں کیساتھ آسٹریلوی سائنسدانوں نے نئےبیجوں پرکام شروع کردیا

پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے پاکستانی کسانوں کے ساتھ مل کر موسمی تغیر کا مقابلہ کرنے والے بیجوں پر کام شروع کردیا ہے۔
سیلاب زدہ علاقوں میں پاکستانی اداروں کا ریسپانس زبردست ہے مگر انہیں دنیا کی بھر پور مدد کی ضرورت ہے، آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے پاکستانی کسانوں کے ساتھ مل کر موسمی تغیر کا مقابلہ کرنے والے بیجوں پر بھی کام شروع کردیا ہے، تعمیر نو کا مرحلہ آئے تو اس طریقے سے کام کیا جائے کہ زیادہ سیلاب آنے کی صورت میں بھی تباہی سے بچا جاسکے۔ئی کمشنر نیل ہاکنز ابھی کم و بیش تین ماہ قبل ہی پاکستان میں تعینات ہوئے ہیں، اس سے قبل وہ مصر میں آسٹریلیا کے سفیر رہ چکے ہیں جو عربی اور اسلامیات کی تعلیم بھی حاصل کرچکے ہیں۔یہ رقم ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے خرچ کی جائے گی ، ہمیں یہ احساس ہےکہ پاکستان کو مدد کی ضرورت ہےاور دنیا آگے بڑھ کر مدد بھی کر رہی ہے ، آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ طویل المدتی بنیادوں پر بھی کام کر رہا ہے ، آسٹریلیا کے سائنسدان پاکستانی کسانوں کے ساتھ پنجاب اور سندھ میں کئی ایسے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں کہ نمکین پانی میں کس طرح پودے زندہ رہ سکتے ہیں، ہم عملی اقدامات کر رہے ہیں اور یہ سب آسٹریلیا کی جانب سے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظہر ہے۔آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وانگ نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان میں فوری امداد ی کاموں کے لیے 5 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔