اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,912FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دنیا میں کرکٹر حسنین جیسے نرم دل لوگوں کی ضرورت ہے۔مریم نفیس

متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے دوران محمد حسنین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی تھی جس میں وہ ایک بلی کو کھانا کھلارہے تھے۔پاکستانی اداکارہ مریم نفیس قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کی نرم دلی اور احساس کے جذبے کو دیکھ کر ان کی گرویدہ ہوگئیں۔

حسنین کے اس عمل کو ناصرف سوشل میڈیا صارفین نے سراہا بلکہ دیگر معروف شخصیات نے بھی حسنین کی تعریف کی تھی۔اب اداکارہ مریم نفیس نے انسٹاگرام پر حسنین کی اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا ہمیں حسنین جیسے اور لوگوں کی دنیا میں ضرورت ہے۔اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں دل کھول کر کرکٹر کی تعریف کی اور ان کے اس کام کو سراہا۔