اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,527FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مریخ پر شہاب ثاقب ٹکرانے کی آواز ریکارڈ کی گئی

کیا آپ نے کبھی مریخ پر شہابِ ثاقب ٹکرانے کی آواز سنی ہے؟مریخ پر شہابِ ثاقب ٹکرانے کی ایک انتہائی منفرد اور دلچسپ آواز ریکارڈ کی گئی ہے، جسے سن کر سائنس دان بھی حیران ہیں۔ناسا کے “مارس انسائٹ سیسمومیٹر” نے پچھلے دو سالوں میں مریخ سے ٹکرانے والے شہابِ ثاقب سے پیدا ہونے والی چار الگ الگ لہروں کا پتا لگایا ہے۔

تعلیمی جریدے نیچر جیو سائنس میں شائع ہونے والے نئے مقالے میں ناسا نے مریخ سے ٹکرانے والے شہابِ ثاقب کے اثرات کی تفصیل دی ہے۔ جس کے مطابق پہلا شہابِ ثاقب 5 ستمبر 2021 کو مریخ کی فضا میں داخل ہوا اور تین حصوں میں تقسیم ہو گیا جن میں سے ہر ایک نے ٹکراؤ کے بعد ایک گڑھا پیدا کیا۔اس کے بعد ناسا نے اپنے آربیٹر (تحقیقاتی سیٹلائٹ) کو اس علاقے میں بھیجا تاکہ گڑھوں کے صحیح مقام کی تصدیق کی جا سکے۔ جس کے بعد اس نے گڑھوں کی کئی تصاویر بھیجیں۔

شہابِ ثاقب کے ٹکراؤ سے پیدا ہونے والے اثرات کی ایک ریکارڈنگ ناسا جیٹ پروپلشن لیبارٹری (جے پی ایل) کے یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی، جس میں مریخ سے ٹکرانے والے خلائی پتھروں کی ایک منفرد آواز کو سنا جاسکتا ہے۔

مریخ پر شہابِ ثاقب ٹکرانے کے بعد پیدا ہونے والے گڑھے (تصویر بزریعہ ناسا)