اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

834,184FansLike
9,976FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سال میں 15 کروڑ ٹن سے زیادہ خوراک ضائع ، فیڈ بیک ای یو ادارے کا انکشاف

کھانے پینے کی اشیاء کو ضائع کرنا گناہ کبیرہ ہے اور سابقہ روایات کی طرح یورپ اس کام میں بھی یورپ سب سے آگے ۔ یورپ میں ہر سال خوراک کی اتنی زیادہ مقدار کو ضائع کردیا جاتا ہے جتنی اس براعظم میں درآمد بھی نہیں کی جاتی۔یہ بات ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئی۔اس نئی تحقیق کے لیے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے ڈیٹا کو استعمال کرکے خوراک کے ضیاع کا تخمینہ لگایا گیا۔تحقیق کے مطابق 9 کروڑ ٹن خوراک پروڈکشن کے دوران ضائع ہوتی ہے جو گھروں میں ضائع کی جانے والی خوراک سے 3 گنا زیادہ ہے۔مجموعی طور پر یورپی یونین کی 20 فیصد خوراک ہر سال ضائع ہوجاتی ہے جس کی مالیت 143 ارب یورو بنتی ہے۔فیڈ بیک ای یو نامی ادارے کی اس تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ اس وقت جب اشیائے خوردونوش کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں، یہ بات دنگ کردینے والی ہے کہ یورپی یونین میں ہر سال درآمد کی جانے والی مقدار سے زیادہ خوراک پھینک دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین خوراک کے اس ضیاع کی روک تھام کرکے فوڈ سکیورٹی کو بہتر بناسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق یورپی یونین میں ہر سال 15 کروڑ 30 لاکھ ٹن خوراک ضائع کردی جاتی ہے جو کہ درآمد کی جانے والی خوراک سے ڈیڑھ کروڑ ٹن زیادہ ہے۔