اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,255FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اسحاق ڈار اب بھی اشتہاری قرار ، عدالت نے درخواست خارج کر دی

اسلام آباد ( آن لائن ) درخواست خارج ہونے کے بعد اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا عدالتی فیصلہ برقرار ہے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری اور مفرور قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔وکیل اسحاق ڈار نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ اثاثہ جات ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دیا تھا، اسحاق ڈار نے عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اس وقت سابق وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار لندن میں مقیم ہیں اور اکثر اوقات میاں محمد نواز شریف کے کیساتھ دکھائی دیتے ہیں ۔