اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کو جلد ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ

پاکستانی فوج کے ہاتھوں گرائے جانے والے جہاز میں پاکستان کی حدود میں پیرا شوٹ لینڈنگ کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو جلد ہی سرکاری کی طرف سے ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، بھارتی فضائیہ کی جانب سے یہ فیصلہ سابق ونگ کمانڈر حالیہ گروپ کیپٹن 39 سالہ ابھینندن ورتھمان کے پاکستان کے ہاتھوں پکڑے جانے کے تین سال بعد سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان فضائیہ نے اپنی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا تھا اور طیارے میں موجود بھارتی پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تھی تاہم پائلٹ کو پاکستان حدود میں گرتے ہی شہریوں نے اس کی خوب درگت بنائی تھی

۔پاک فوج نے ابھینندن کو شہریوں کے چنگل سے نکال کر ایک بار پھر اس کی جان بچائی تھی اور چائے پلا کر بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 21 کے 4 اسکوارڈنز میں سے نمبر 51 اسکواڈرن، ابھینندن رواں ماہ کے آخر میں ریٹائر ہوجائے گا جبکہ باقی تین مگ 21 سکواڈرن بھی زیادہ دیر تک فورس کا حصہ نہیں رہیں گے اور اِنہیں 2025 تک مرحلہ وار ریٹائرڈ کر دیا جائے گا۔بھارتی عوام بھی اس فیصلے سے حیران دکھائی دے رہی ہے۔