اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بجلی گیس اور پٹرول کے بعد آٹا انتہائی مہنگا کر دیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ حکومت کے آٹا سستا کرنے کے احکامات نظر انداز۔حکومت سندھ کی جانب سے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 650 روپے مقرر کردی گئی،مگر کراچی میں آٹا اب بھی 1200 روپے فی تھیلا فروخت ہورہا ہے، چکی مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر گندم دستیاب نہیں ہے، آج کی خریداری بھی ایک ہزار روپے سے اوپر ہے۔ اتنی مہنگی خریداری کے بعد سستا فروخت کرنا ممکن نہیں ہے۔حکومت نے آٹے کے دس کلو کے تھیلے کی قیمت چھ سو پچاس روپے مقرر کردی مگر مارکیٹ میں آٹا سستا نہ ہوسکا۔بازار میں آٹا اب بھی دس کلو آٹا 12سو روپے کا فروخت ہورہا ہے۔ چکی مالکان نے گندم کی سستے داموں دستیابی کا مطالبہ کردیا۔