اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

‘ٹرانس جینڈر ایکٹ میں شریعت کے منافی قانون سازی نہیں ہوسکتی،قمر زمان کائرہ ، نذیر تارڑ

اسلام آباد(آن لائن ) اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں بل پاس ہونےکے 2 سال بعد کچھ شکایات سامنے آئیں، خواجہ سراؤں کے حقوق کی تلفی ہونی چاہیے اور نہ ہی دل آزاری، آئین کہتاہےکہ کسی شخص کے ساتھ اس کی جنس پر امتیازی سلوک نہیں ہوگا۔سینیٹر مشتاق نے بل اس قانون کاغلط استعمال روکنے کے لیے پیش کیا،

سینیٹر مشتاق نے ٹرانسجینڈر قانون کا غلط استعمال روکنے پر آواز اٹھائی، سینیٹر مشتاق کی تجویزکردہ ترمیم ٹرانسجینڈر قانون کو مزید بہتر کرے گی، تمام سقم دور کرنے کے لیے اس ترمیم کی حمایت ہونی چاہیے۔