اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,609FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایک لفظ’تھینک یو‘ Thank youنے قتل کروا دیا

قاتل اور مقتول کے درمیان ایک دکان کے اندر جھگڑا ہوا۔ مبینہ طور پر قاتل نے مقتول کے لیے دکان کا دروازہ کھولا تھا جس پرمقتول نے تھینک یو نہ کہا۔ اس پر دونوں میں جھگڑا شروع ہو گیا اور ملزم نے تیز دھار آلے کے وار کرکے آدمی کو قتل کر دیا۔ اس واقعے کی دکان کے اندر اور باہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں بظاہر ’تھینک یو‘ نہ کہنے پر ایک آدمی کو قتل کر دیا گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ نیویارک کے علاقے بروکلین میں پیش آیاجہاں 37سالہ مقتول کو شکریہ نہ کہنے پر تیز دھار آلے سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اس واردات کے عینی شاہد، دکان پر کام کرنے والے ملازم خریف السیدی نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کے مابین شکریہ نہ کہنے پر جھگڑا شروع ہوا تھا۔ خریف نے بتایا کہ ملزم نے مقتول کے لیے دکان کا دروازہ کھولا تھا جس پر ملزم نے شکریہ نہ کہا۔ ملزم نے جب احتجاج کیا تو مقتول نے کہا کہ ”میں نے تمہیں دروازہ کھولنے کو کہا تو نہیں تھا۔“ اس پر دونوں ایک دوسرے کے گتھم گتھا ہو گئے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔چھوٹے چھوٹے معاملات پر امریکی وزیر نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔