اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پہلی انٹر نیشنل نیزہ بازی چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نےتمغہ جیت لیا

لاہور (آن لائن )پاکستانی خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ،نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق نیزہ بازی کے مقابلے 22 سے 24 ستمبر تک اردن کے شہر پیڑا میں ہوئے جس میں پاکستانی ٹیم نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔چیمپئن شپ میں میزبان اردن کے علاوہ سعودی عرب، بھارت، روس، سوڈان، کویت، عمان، جنوبی افریقا اور ناروے سمیت 9 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔پاکستانی ویمنز نیزہ بازی ٹیم نے خواتین کی ٹینٹ پیگنگ انٹر نیشنل چیمپئن شپ میں حصہ لیتے ہوئے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔