اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فواد خان کو فلم مولاجٹ کیلئے وزن بڑھانا مہنگا پڑ گیا ۔

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستانی فلم میں فواد خان دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ساتھ دوبارہ سینما گھروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ وہ فلم میں مولا جٹ کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ مولا جٹ کے کردرا کے حوالے سے اداکار نے انکشاف کیا کہ جب انھوں نے اس کردار کے لیے سائن اپ کیا تو ان کا وزن صرف 78 کلو تھا اور انھیں اس کے لیے وزن بڑھانا پڑا۔

انہوں نے تقریباً 20-25 کلو وزن بڑھایا ۔ فواد خان کا کہنا تھا کہ وزن بڑھنے سے ان کی صحت متاثر ہوئی ہے۔ ان کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا کیونکہ ان کے گردے درست طریقے سے کام نہیں کر رہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ صحت مند نہیں ہے اور وہ ہر ایک کو مشورہ دیں گے کہ وہ کسی کردار کے لیے ایسی انتہائی خوراک کا آغاز نہ کریں کیونکہ یہ نقصان دہ ہے۔
آج کل مولا جٹ فلم کی پروموشن روز و شور سے جاری ہے