اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کراچی: بجلی کے بلوں میں KMC ٹیکس کی وصولی عدالتی حکم کے بعد روک دی گئی

عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ کے الیکٹرک کے ذریعے شہریوں پر میونسپل چارجز لگانا مناسب نہیں ہے۔بجلی کے بلوں میں کے ایم سی کے ٹیکسوں کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب سے کہا کہ جب آپ ہمیں مطمئن کر دیں گے، ہم ٹیکس بحال کر دیں گے، ہم آپ کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ نارمل طریقے سے جیسے ریکوری کرنا ہے کریں، کسی تھرڈ پارٹی کے ذریعے ریکوری کریں، کے الیکٹرک سے نہ کریں، جو ٹیکس ادا نہ کرے اس کی بجلی نہ کاٹی جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت تک بجلی کے بلوں میں کے ایم سی کے ٹیکس کی وصولی سے روک دیا۔