اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,275FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مسافروں کوسڑک کراس کروانے والا سیکیورٹی اہلکار خود حادثے کا شکار

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کی الاحسا کمشنری میں ماں اور بیٹے کو سڑک عبور کرانے والا سکیورٹی اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔اس نےایک ماں اور بچے کی سلامتی کی خاطر سڑک عبور کرائی تھی۔المدینہ اخبار کے مطابق سوشل میڈیا پر سکیورٹی اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ فہد الکلیب الاحسا میں یوم وطنی کی تقریبات کے دوران نظم و ضبط پر مامور تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق سکیورٹی اہلکار کے بھائی توفیق الکلیب نے بتایا کہ میرا بھائی فرسٹ سارجنٹ فہد الکلیب ڈیوٹی پر تھا۔ الاحسا کمشنری میں کنگ عبداللہ تفریحی پارک کے قریب کنگ عبداللہ سرکلر روڈ سے ایک ماں اور اس کا بچہ سڑک عبور کرنا چاہتے تھے۔میرے بھائی نے دونوں کی سڑک عبور کرنے میں مدد کی۔ جب وہ اپنی گاڑی کی طرف واپس جا رہا تھا تو تیز رفتار گاڑی کے نیچے آ گیا۔