اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

غیر مناسب درخواست پر عدالت نے شیخ رشید کو کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد (آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں 72 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سیاسی نوعیت کی پٹیشن عدالت لانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےکہ آئندہ ایسی درخواست لائی تو مثالی جرمانہ کریں گے، پارلیمنٹ کی مزید بےتوقیری نہ کریں، اسی مائنڈ سیٹ نے پارلیمان کو نقصان پہنچایا، ایسی درخواست عدالت نہیں آنی چاہیے، پارلیمنٹ میں منتخب نمائندے ہیں، وہ فورم ہے، عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔شیخ رشید نے استدعا کی کہ پٹیشن واپس لے لیتے ہیں، اس پر عدالت نے کہا کہ اس حوالے سے مناسب آرڈر پاس کریں گے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا کوئی انفرادی بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے تو ضرور عدالت آئیں لیکن اس طرح نہیں