اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عدالت نے پولیس کو لانگ مارچ کے چلتے شہریوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے تناظر میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو شہریوں کو غیر ضروری ہراساں کرنے سے روک دیا۔پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے تناظر میں اسلام آباد پولیس کی کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سابق ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللّٰہ نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت پولیس نے ضمانتی بانڈ مانگے ہیں؟پولیس حکام نے کہا کہ ہم نے نقص امن کی وجہ سے ضمانتی بانڈ مانگے تھے، جو حکم تھا اس پر عمل کیا۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹ ضمانتی بانڈز کا آرڈر کر سکتا ہے پولیس کو اختیار ہی نہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ضمانتی بانڈز کا پولیس نے جو طریقہ کار اپنایا ہے وہ قانونی طور پر درست نہیں۔