اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

فرح گوگی نے راناثنااللہ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ ہتک عزت کا نوٹس ان کے وکیل اظہر صدیق کے زریعے بھجوایا گیا۔

فرح گوگی کی جانب سے بجھوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ راناثنااللہ نے جھوٹے الزامات لگائے جس سے نیک نامی متاثر ہوئی، جھوٹے الزامات پر مبنی بیانات کی چینلز اور سوشل میڈیا کے زریعے تشہیر کی گئی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ رانا ثنااللہ 7 دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیےعدالت سے رجوع کیا جائیگا۔