اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نشتر اسپتال کی چھت سے ملنے والی 56 لاوارث لاشوں کی تدفین مکمل

ملتان: نشتر اسپتال کی چھت پر لاوارث لاشوں کی موجودگی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد، 56 میتوں کی تدفین کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز نشتراسپتال میں لاشوں کی بے حرمتی کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے، جس میں چیف سیکریٹری پنجاب، اور سیکریٹری ہیلتھ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں واقعے میں ملوث 3 ڈاکٹرز، 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز، اور 3 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔جبکہ شعبہ اناٹومی کی سربراہ پروفیسر مریم اشرف کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا گیا، ڈیموسٹیٹر ڈاکٹر عبدالوہاب اور ڈیموسٹیٹر ڈاکٹر سیرت کو بھی عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔