اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

راولپنڈی :پولیس نے 4سالہ بچے کے خلاف اینٹوں سے حملہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا

پنجاب پولیس نے 4سالہ بچے پر مقدمہ درج کردیا۔عدالت نے ایف آئی آر خارج کر دی۔

تھانہ نصیر آباد میں غلام مصطفیٰ نامی شہری نے 4 سال کے معصوم کمسن بچے احمد پر 337/اے 3کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا، جس کے مطابق بچے نے میاں بیوی پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمسن احمد کو ضمانت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ وکیل نے کہا کہ پولیس نے آنکھیں بند کرکے مقدمہ درج کیا ، جو دفعہ لگائی گئی اسکی سزا دس سال ہے ، ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد اور تفتیشی افسر کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال سے کم عمر بچے پر ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی ۔