اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,302FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سارہ انعام قتل کیس:ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

اسلام آباد:ملزم شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ عبوری ضمانت پر تھیں اور ملزمہ آج اپنے وکلا کے ہمراہ ضمانت میں توسیع کے لیے عدالت میں پیش ہوئیں۔

تاہم ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی جس پر پولیس نے ملزمہ کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی تیسری اہلیہ سارہ انعام کو چک شہزاد میں اپنی رہائشگاہ پر بے دردی سے قتل کر دیا تھا اور واقعے کے وقت شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ بھی گھر پر موجود تھیں۔