اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کراچی: بھارتی ایجنسی ’را‘ سے تربیت یافتہ ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

ترجمان رینجرز کے مطابق لیاقت آباد میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب دہشتگرد وسیم عرف باس عرف ٹنڈا گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمیونیشن برآمد کر لیا گیاہے، ملزم بھتہ خور ایم کیو ایم لندن ف کے سیکٹر لیاقت آباد کاکارکن رہا ہے،ملزم اور اس کے ساتھی بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ سے بارودی مواد تیار کرنے، اسے استعما ل کرنے اور ہتھیاروں کوچلانے کی تربیت حاصل کرچکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وسیم ٹنڈا ایم کیو ایم لندن کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلاتا رہا ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہاہے، ملزم ایم کیو ایم لندن کی ایما پر نومبر 2013 تک متعدد وارداتیں کرچکا ہے جب کہ ملزم 2013 کے آپریشن میں گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

دوسری جانب کورنگی سے یکم اکتوبر 2022کو رات کے وقت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بلال چورنگی کے قریب کورنگی فائر بریگیڈ اسٹیشن میں گھس کر فائرنگ کر کے فائر بریگیڈ کے ملازمین کو قتل کرنے والے ملزم صدیق عرف بابا کو گرفتار کرلیا گیا۔