اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری ،پنجاب میں بادلو ں کی انٹری

ملک کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔استور، وادی نیلم، وادی گریز میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔

بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔برفباری کے باعث چلاس جھلکڈ روڈ ٹریفک کے لیے جزوی طور پر بند ہے۔دوسری جانب ملکہ کوہسار مری، اسلام آباد، پشاور، مانسہرہ اور آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوئی۔

آزاد کشمیر کےمختلف علاقوں بھمبر، میرپور، ڈڈیال، چکسواری، جاتلاں اور منگلا میں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔

گلگت بلتستان کے غذر اور دیامر کے پہاڑوں بابوسر ٹاپ اور نانگا پربت کے پہاڑوں پربرف باری ہورہی ہے۔