اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

صفر سے100 کلو میٹر کی رفتار1اعشاریہ4سیکنڈ میں ،الیکٹرک کار کا عالمی ریکارڈ

جرمنی میں یونیورسٹی کے طلباء کی ایک ٹیم نے اپنی الیکٹرک کار کی رفتار اعشاریہ 461 سیکنڈ میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

یونیورسٹی آف اسٹٹ گارٹ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق گرین ٹیم نامی ٹیم نے ایک الیکٹرک گاڑی ڈیزائن کی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ رفتار میں اضافہ کرتی ہے، جیسا کہ زمین کی فضا میں واپسی پر کسی خلاباز کے راکٹ کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہے۔

کار نے 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 1اعشاریہ461 سیکنڈ میں گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

گرین ٹیم یہ ریکارڈ 2012 میں بھی اپنے نام کرچکی ہے۔اس وقت ان کی کار نے یہ کارنامہ 2اعشاریہ681 سیکنڈز میں انجام دیا تھا، جو اس کے بعد کئی بار ٹوٹ چکا ہے۔