اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عمران خان نے ملک کو بھنور میں پھنسا دیا، جلد پاکستان آرہا ہوں ،نواز شریف

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کر دیا، کہا گزشتہ 4 سال کے دوران عمران خان نے ملک کو بھنور میں پھنسا دیا، جلد پاکستان آرہا ہوں۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ن لیگی رہنماؤں ڈاکٹر درشن لال، سائرہ افضل تارڑ، بلال فاروق تارڑ اور سلمیٰ بٹ سمیت دیگر رہنماوں سے ملاقات کی۔

نواز شریف نے کہا کہ جس میں کہا کہ اسحاق ڈار پوری کوشش کر رہے ہیں کہ مہنگائی کم کریں، عوام کو جلد ریلیف ملے گا اور معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ملاقات میں( ن) لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

میاں نواز شریف سے ن لیگی رہنماؤں کی ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔