اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,912FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاک بھارت ٹی 20 ٹاکرا :بابر اعظم اور رضوان آؤٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کپتان بابراعظم بھارت کے خلاف بغیر کوئی رنز بنائے پہلی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

ارشدیب سنگھ کی پہلی گیند پر بابر اعظم کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو دیا تاہم انہوں نے فورا رویو لیا۔ تھرڈ امپائر کے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ صاف آؤٹ تھے۔

بعد ازاں بھارتی پیسرز ارشدیب اور بھونیش کمار سیم اور سوئنگ بولنگ سے قومی بیٹرز کو دباو میں باندھے رکھا کہ اس دوران رضوان ارشدیب کی گیند پر تھرڈ میں میں کیچ دے بیٹھے۔

پرتھ کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

بھارتی پیسرز ارشدیب اور بھونیش کمار سیم اور سوئنگ بولنگ سے قومی بیٹرز کو دباو میں باندھے رکھا کہ اس دوران رضوان ارشدیب کی گیند پر تھرڈ میں میں کیچ دے بیٹھے۔

پاکستان اور بھارت رواں سال دو بار مدمقابل آچکے ہیں، ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی لیکن دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بدلہ چکا دیا۔

پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی میں 11بار آمنے سامنے آچکے ہیں، پاکستان نے 3، بھارت نے 7میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ دونوں ٹیموں میں 1 میچ ٹائی ہوا۔

پاکستان کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بارش اور موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں، جتنا بھی میچ ہوگا اس کیلئے مکمل تیار ہیں، وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ کس کو کھلانا ہے اور کس کو نہیں، انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی دن کچھ بھی ہو سکتا ہے، کسی کھلاڑی کا پتہ نہیں ہوتا کہ کون سا کھلاڑی چل جائے۔

جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستانی بالرز کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، ایشیا کپ میں کمزوریوں اور صلاحیتوں کا پتہ چلا تھا پاکستان کی بالنگ کے ساتھ ان کے بلے بازوں کو آؤٹ کرنا ہے۔