اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ACE Money Transfer اور بینک الحبیب کی برطانیہ میں منی ٹرانسفر کے قانونی طریقہ کار کے فروغ کے لیے آگاہی مہم

ترسیلات زر یا ریمیٹنسز (Remittances)سے مراد وہ رقوم ہیں جو بیرون ملک مقیم محنت کش اپنے وطن بھیجتے ہیں۔مالی سال 2022 میں ملک کو 31 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔ تجارتی فرق کو پورا کرنے کے لیے ترسیلات زر کی آمد زیادہ اہم ہے۔

مالی سال 2022 میں برطانیہ سے ترسیلات زر 4 ارب 84 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہیں چنانچہ اس بات میں شک کی گنجائش نہیں کہ ترسیلات زر اپنے سائز کے لحاظ سے ملکی معیشت کیلئےبہت اہمیت کی حامل ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانی جب یہ رقوم پاکستان بھیجتے ہیں تو بینک غیر ملکی کرنسی کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کرکے ان کے گھروالوں کو ادائگیاں کرتے ہیں اور یہ ترسیلات زر یا ریمیٹنسز (Remittances)ملکی تجارتی خسارہ پورا کرنے کیلئےبھی استعمال ہوتی ہے۔

اگر صرف رواں سال برطانیہ سے بجھوائی گئی ترسیلات زر کی بات کی جائی تو مالی سالی 2021 کی نسبت شرح نمومیں 7.9 کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسی طرح ہر گزرتے سال کے ساتھ ترسیلات زر یا ریمیٹنسز (Remittances)میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس شرح کو برقرار رکھنے کے لئے جہاں حکومتی ادارے کاوشوں میں مصروف ہیں وہیں ہنڈی حوالے کے کاروبار کی حوصلہ شکنی کے لیے پاکستان کی صف اول کی کمپنیوں میں شامل برطانیہ بیسڈ پاکستانی کمپنی (ACE Money Transfer) بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

(ACE Money Transfer) صرف 7 سیکنڈ میں بہترین ریٹس پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رقوم کو محفوظ اور قانونی طریقے سے منتقلی کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

ترسیلاتِ زر کے فروغ کے حوالے سے( ACE Money Transfer) اوربینک الحبیب کے اشتراک سےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیاہے۔اس مہم کا مقصد ہنڈی حوالے کے کاروبار کی حوصلہ شکنی اور رقم کی قانونی طریقے سے تیز تر ین منتقلی کے روجھان کو فروغ دینا ہے۔( ACE Money Transfer) سے بجھوائی گئی رقوم بینک الحبیب کی 1050 سے زائد برانچز پر با آسانی وصول کی جا سکتی ہیں ۔

اس آگاہی مہم کے پیش نظر لندن میں 950 سے زائد ڈبل ڈیکر بسز، 100 بس سٹاپس اور 25 ریلوے اسٹیشن پر اشتہارات اور بینررلگائے گئے ہیں جن میں بلخصوص برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کورقم منتقلی کی تیز ترین سروس سے آگاہی فراہم کی گئی ۔ایس منی ٹرانسفر( ACE Money Transfer)برطانیہ، یورپ، آسٹریلیا، کینیڈا، اور سویٹزرلینڈ کے علاوہ 100 سے زائد ممالک میں گزشتہ دہائی سے پاکستانیوں کو رقوم کی تیز ترین منتقلی کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

ایس منی ٹرانسفر( ACE Money Transfer) کے سی ای او راشد اشرف کا کہنا ہےکہ ان کی کمپنی گزشتہ 20 سال سے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو سیکورٹی، اسپیڈ، اور کم ریٹس پر سروس فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔ اس حوالے سے بینک الحبیب کی شراکت داری میں چلائی جانے والی اس مہم کا مقصد قانونی طریقہ کارسےرقوم کی منتقلی کو فروغ دینا اور حوالہ ،ہنڈی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں ہمیشہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانی ایک اہم ستون کی اہمیت رکھتے ہیں ۔رقو م کی قانونی طور پر منتقلی کے طریقہ کار کے فروغ سے مستقبل میں پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔

( ACE Money Transfer) کے سی ای او راشد اشرف کا کہنا تھا کہ بینک الحبیب کا اشتراک، صارفین کے لئے بہترین ایکسچینج ریٹس کے ساتھ ساتھ تیز ترین اور با اعتماد منی ٹرانسفرکی سہولیات فراہم کرے گا ۔ اس اشتراک کی بدولت صارفین بینک الحبیب کےوسیع ترین نیٹ ورک کی بدولت ملک کی کسی بھی برانچ سے بروقت رقوم وصول کر سکتے ہیں ۔