اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

آٹھ سالہ بچے کے کاٹنے سے کوبرا سانپ ہلاک

نئی دہلی: عام طورپر سانپ کے کاٹنے سے لوگ مرتے ہیں لیکن بھارت میں ایک انوکھے واقعے میں سانپ بچے کے کاٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں ایک آٹھ سال کا بچہ دیپک اپنے گھرکی پچھلی طرف بنے احاطے میں کھیل رہا تھا کہ اچانک کوبرا سانپ نے حملہ کردیا اور بچے کے بازو سے لپٹ گیا۔

لڑکے نے گھبرا کر سانپ کو ہاتھ سے جھٹکنے کی کوشش کی لیکن سانپ اس دوران لڑکے کو ڈسنے کی کوشش کرتا رہا۔ لڑکے نے جان بچانے کے لیے سانپ کو کاٹ لیا۔ لڑکے کے کاٹنے سے سانپ مر گیا۔

سانپ کو کاٹنے والے بچے کا کہنا ہے کہ سب کچھ اچانک ہوا۔ سانپ کو ہٹانے کی کوشش میں ناکامی کے بعد اسے کاٹنے کا فیصلہ کیا اور دو مرتبہ کاٹا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سانپ نے بچے کو ڈنک مارا تھا لیکن خوش قسمتی سے سانپ کا زہر بچے کے جسم میں داخل نہیں ہوا اس لیے وہ بچ گیا۔