کوئیک اسٹائل گروپ کے پشتو گانے یا قربان پر رقص نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
کوک اسٹوڈیو کے گیارہوے سیزن کا گانا یا قربان پشتو زبان کا ایک روایتی لوک گانا ہے جسے گلوکار خماریاں نے گایا ہے۔
کوئیک اسٹائل ایک ناروجین ہپ ہاپ ڈانس گروپ ہے جس کا رقص مختلف ثقافتوں کو اجاگر کرتا ہے، اس گروپ کی تشکیل 2006 میں کوئیک کریو کے طور پر ہوئی تھی۔
کوئیک اسٹائل گروپ سلیمان ملک، بلال ملک اور ناصر سریخان پر مشتمل ہے جو اوسلو میں پلے بڑھے اور اپنا زیادہ تر وقت یوتھ کلبوں میں گزارا اور وہیں انہوں نے ڈانس سیکھ کر اسے بطور کیریئر شروع کیا۔
مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے تبصروں میں پشتو گانے پر کوئیک اسٹائل گروپ کی پرفارمنس پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔