اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حصول کیلئے ہائیکورٹ کاایکشن

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کینیا میں فائرنگ سے قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے بیٹے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حصول کے لیے دائر درخواست پر نوٹس جاری کر دیے۔

ارشد شریف کی والدہ نے دو روز قبل بیٹے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر آج سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پمز اسپتال کے نمائندے کو آئندہ سماعت پر بلاتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ارشد شریف کی موت کی وجہ ایک سے زائد زخم کو قرار دیا گیا ہے جب کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ارشد شریف کے سر میں بائیں جانب سے گولی لگی جس سے دماغ میں زخم ہوا، دوسری گولی کمر کے اوپر کے حصے میں دائیں جانب لگی، ارشد شریف کو کمرکے اوپر لگنے والی گولی سینےکے دائیں جانب سے ہی نکل گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ارشد شریف کو لگنے والی دوسری گولی سے پھیپھڑے کو نقصان پہنچا، دونوں گولیاں درمیانی فاصلے سے جدید آتشیں اسلحہ سے چلائی گئیں۔

ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم نے مزید تحقیق کے لیے باڈی کے مختلف حصوں کے نمونے بھی حاصل کیے۔