بھارت میں 24 ہاتھی شراب پی کر بے سدھ ہو گئے

بھارت میں 24 ہاتھیوں کے دیسی شراب پی کر گھنٹوں سونے کا حیران کن واقعہ پیش آیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع کیونجھر میں ایک گاؤں کے لوگوں نے غیرقانونی شراب بنانے کے لیے جنگل میں ٹھکانہ بنایا اور وہاں شراب کشید کرنے والی بھٹی لگا لی۔

وہاں ان لوگوں نے ڈرموں میں کچی شراب رکھی ہوئی تھی جو ایک رات ہاتھیوں کے ایک جھنڈ نے پی لی۔اگلی صبح جب یہ لوگ اپنے اس خفیہ ٹھکانے پر گئے تو وہاں چھوٹے بڑے 24ہاتھی بے سدھ پڑے تھے اور ڈرموں سے کچی شراب غائب تھی، جس سے ان لوگوں کو علم ہوا کہ یہ ہاتھی کچی شراب پی کر بے ہوش پڑے ہیں۔

ناریا سیٹھی نامی ایک دیہاتی کا کہنا تھا کہ ہم صبح 6بجے جنگل میں پہنچے تو وہاں ہاتھیوں کو سوتے دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے۔ کچھ دیر جب ہاتھیوں میں سے کسی نے کوئی حرکت نہ کی تو ہمارا خوف حیرت میں بدل گیا۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

+ 37 = 45