اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,562FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سزا یافتہ شخص کا ملک کے مستقبل کے فیصلے کرنا ایک بڑاالمیہ ہے،عمران خان

گجرات میں تحریک انصاف لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اس شخص سے ملنے گیا ہے جو جھوٹ بول کر لندن گیا ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف مفرور نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں، یہ تماشہ ادارے مضبوط کرنے کے لیے نہیں ہو رہا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو میرٹ کا مطلب بھی نہیں پتہ، اس کو ہمیشہ سے اپنے رشتہ داروں میں یا ان لوگوں میں میرٹ نظر آتا ہے جو ان کے فائدے کے ہوں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف لندن میں جا کر مفرور بھائی سے پاکستان کے فیصلے کرے گا، شہباز مفرور نواز شریف سے اہم عہدے کے سربراہ کی تعیناتی پر بات کرے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے، یہاں جو طاقت ور ہے، وہ جو مرضی چاہے کر سکتا ہے، مجھے گولیاں لگی ہیں مگر میں ایف آئی آر ہی نہیں کٹوا سکا کیونکہ سامنے طاقت ور کھڑا ہے، جس معاشرے میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔