اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

چوری کی واردات میں ملوث ملزم کا دوران تفتیش خاتون ہونے کا انکشاف

ملتان میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کا تفتیش کے دوران مبینہ طور پر لڑکی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق خانیوال روڈ پر دکان سے نقدی چوری پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ چند سال قبل جنس تبدیل ہو گئی، پہلے نام خالد تھا پھر ثمینہ رکھا، شناختی کارڈ پر اپنا نام درست نہیں کرایا، جنس کی تبدیلی کے بعد بیوی نے چھوڑ دیا۔

عدالت نے ملزم کی جنس کا تعین کرنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جیل منقل کر دیا گیا ہے اور اسے الگ بیرک میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم کا چوری سمیت کسی جرم کا سابقہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔