اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,028FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ائیرپورٹ پر 18 برس زندگی گزارنے والا ایرانی شہری انتقال کرگیا

فرانس کے ائیرپورٹ پر 18 برس زندگی گزارنے والا ایرانی شہری 76 برس کی عمر میں انتقال کرگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مہران کریمی نصیری 18 برس سے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے چارلس ڈی گال ائیرپورٹ کے ایک چھوٹے سے حصے میں مقیم رہے جہاں وہ گزشتہ روز دل کا دورہ دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

پیرس ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق مہران نصیری کریمی کو ائیرپورٹ کے ٹرمینل 2 ایف پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد پولیس اور میڈیکل ٹیم کی جانب سے انہیں طبی امداد بھی دی گئی لیکن وہ جانبر نہ رہ سکے۔

رپورٹ کے مطابق مہران کریمی نصیری1945 میں ایران کے شہر خوزستان میں پیدا ہوئے، ان کے والد ایرانی اور والدہ برطانوی تھیں، 1974 میں انہوں نے تعلیم کی غرض سے انگلینڈ کا رخ کیا، واپسی پر سیاسی وجوہات کی بنا پر جیل بھی کاٹی بعد ازاں بغیر پاسپورٹ ملک بدر کردیا گیا۔

اس کے بعد کریمی برطانیہ اور یورپ کے کئی ممالک میں بطور سیاسی پناہ گزین درخواست دی لیکن انہیں ناکامی ہوئی لیکن بیلجیئم میں اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے ان کی درخواست قبول کرلی لیکن کریمی سے ان کا بریف کیس جس میں ان کا پناہ گزین سرٹیفکیٹ موجود تھا پیرس اسٹیشن پر چھین لیا گیا جس کے بعد فرانس کی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا، کاغذی دستاویز موجود نہ ہونے کے باعث انہیں کہیں بھی ڈی پورٹ نہ کیا جاسکا ۔

پناہ گزین دستاویز مل جانے کے باوجود مہران کریمی نے فرانس کا اسٹیشن چھوڑنے سے انکار کردیا اور بعد ازاں 2006 تک زندگی کے 18 برس ائیرپورٹ پر گزارے جس کے بعد بیمار ہونے پر انہیں پیرس کے ایک شیلٹر منتقل کردیا گیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق کریمی موت سے کچھ روز قبل ائیرپورٹ واپس لوٹ آئے تھے اور اپنی موت تک یہیں رہے، وہ ائیرپورٹ پر ایک سرخ رنگ کی پلاسٹک کی بینچ پر سوتے تھے جس کے اردگرد ڈبوں پر ان کے اخبار اور میگزین موجود تھے۔

امریکن فلم ڈائریکٹر اسٹیون ایلان نے مہران کریمی نصیری کی زندگی سے متاثر ہوکر ان پر فلم دی ٹرمینل بھی بنائی، کریمی نے دی ٹرمینل مین کے نام سے اپنی آٹوبائیگرافی بھی تحریر کی جسے 2004 میں شائع کیا گیا ۔