اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اسٹیو جابز کے سینڈل 2لاکھ ڈالر میں نیلام

کیلیفورنیا: ایپل کمپنی کے شریک بانی اسٹیوجابز کے سینڈل دو لاکھ 18 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے ہیں جن کی قیمت پاکستانی روپوں میں 4 کروڑ 40 لاکھ کے برابر ہے۔

اسٹیوجابز نے انہیں اتنی مرتبہ پہنا تھا کہ گویا قدموں کے نشان سینڈل پر چھپ چکے ہیں۔ کیلیفورنیا کے ایک نیلام گھر جولین آکشن نے اسے بطور نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی) فروخت کیا ہے جس پر ایک نامعلوم شخص نے دو لاکھ 18 ہزار ڈالر کی رقم ادا کی ہے۔

نیلام گھر کےمطابق1970 اور 80 کی دہائی میں اکثر مرتبہ یہ سینڈل اسٹیو جابز کےپیروں میں دیکھا جاسکتا تھا۔ کارک اور پٹ سن سے بنے یہ سینڈل برسوں کے استعمال کے بعد گھس چکے ہیں اور ان پر انگلیوں اور ایڑھیوں کے دباؤ سے گڑھے بن چکے ہیں جنہیں برکن اسٹاک سینڈل بھی کہا جاتا ہے۔

2011 میں وفات پاجانے والے اسٹیو جابز نے ایک دوست کے ساتھ ملکر ایپل کمپنی کی بنیاد رکھی تھی اور ان کی محنت اور ذہانت سے آئی فون اور دیگر مصنوعات آج دنیا کے کروڑوں صارفین استعمال کررہے ہیں۔