بھارت:دلہن نے سستے لہنگے کی وجہ سے اپنی شادی ہی روک دی

شادی کیلئے لڑکا ضروری ہے لیکن لہنگا اس سے بھی زیادہ ضروری ہے، بھارت میں دلہن نے سستے لہنگے کی وجہ سے اپنی شادی ہی روک دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ میں دلہن نے شادی سے اس لیے انکار کر دیا کیونکہ اسے دلہے کی طرف سے بھیجا ہوا لہنگا پسند نہیں آیا، 5 نومبر کو دونوں کی شادی ہونا تھی ، جس کے لیے دلہے کے گھر والوں نے لکھنؤ سے 10 ہزار کا لہنگا آرڈر کیا لیکن دلہن کو نہ ہی قیمت پسند آئی اور نہ ہی اس کا کپڑا جس سے وہ دلبرداشتہ ہو گئی۔

معاملہ اتنا بڑھا کے پولیس تک پہنچ گیا، دونوں خاندانوں نے پولیس اسٹیشن میں کئی گھنٹوں کے بعد فیصلہ کیا کہ یہ شادی نہیں ہو سکتی اور وہ اپنے اپنے شہر واپس روانہ ہو گئے۔

دلہے کے خاندان کی جانب سے مہمانوں کو دعوت نامے بھی دئیے جا چکے تھے، لیکن دلہن کی ضد کی وجہ سے انہیں سب سے معافی مانگتے ہوئے شادی روکنی پڑی۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

69 − 67 =