اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اہم اداروں کے سربراہان سنیارٹی کی بنیاد پر آنے چاہئیں، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاست بوٹوں، نوٹوں اور لوٹوں کے گرد گھوم رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سیاست اور جمہوریت بوٹوں، لوٹوں اور نوٹوں کی بنیاد پر ہے ، ہرحکمران نے توشہ خانہ کو لوٹا ، ہار چوری ہوئے اور گھڑی بیچی گئی ، ہمیں بھی باہر سے تحفہ ملتے ہیں لیکن رسید لیکر خزانے میں جمع کراتے ہیں۔

سراج الحق نے آرمی چیف کی تعیناتی پر کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے لئے آصف زرداری، فضل الرحمن، ن لیگ، ایم کیو ایم ،ق لیگ بند کمروں میں اکھٹے ہیں ، اہم اداروں کے سربراہان کو سنیارٹی کی بنیاد پر آنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کرپشن صرف عمران خان نے نہیں کی بلکہ یہ ایک تسلسل ہے ، ملک میں سالانہ پانچ ہزار ارب روپوں کی کرپشن ہوتی ہے۔