اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

شہبازشریف کو بالکل کام نہیں آتا ،نوازشریف خالی پلیٹیں بنانے میں لگے ہوئے ہیں: پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شہبازشریف کو بالکل کام نہیں آتا، بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں، پنجاب میں پہلے بھی صرف ڈرامے ہوتے رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے گنگارام ہسپتال میں انسٹی آف مدر اینڈ چائلڈ سینٹر کاافتتاح کر دیا، مدر اینڈ چائلڈ سنٹر پر 9 ارب 47کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ فلاحی ریاست کے قیام کیلئے اقدامات سے غریب آدمی کو فائدہ ہوگا،ہیلتھ کارڈ کو مزید وسعت دے رہے ہیں، جناح ہسپتال میں 400 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی وارڈ شروع کر رہے ہیں ،کینسر کے علاج کیلئے ہسپتال شروع کر رہے ہیں ،میوہسپتال میں روبوٹک آپریشن کا سسٹم شروع کر رہے ہیں ۔

چودھری پرویز الٰہی کاکہناہے کہ عمران خان کی مکمل حفاظت کریں گے،عمران خان نے کیا حاصل کیا، آنے والے دنوں میں سامنے آ جائے گا ،لیگی رہنماؤں کی شکلیں دیکھ کر اندازہ ہو جانا چاہئے ان کے کیا حالات ہیں،نوازشریف خالی پلیٹیں بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔