اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شاہین شاہ اسپتال میں داخل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپینڈکس کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہو گئے۔

ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے اسپتال سے لی گئی تصویر شیئر کی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے تصویر کے ساتھ جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ آج اپینڈکس ہوا ہے لیکن الحمدلِلّٰہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔


واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے دوران شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

ورلڈ کپ سے پہلے شاہین آفریدی انگلینڈ میں ری ہیپ کا عمل مکمل کروا کر میگا ایونٹ میں شریک ہوئے تھے۔